بینظیر تعلیمی وظیفہ آن لائن چیک کرنے کا مکمل طریقہ آپ کو اس پوسٹ میں ملے گا، حکومت پاکستان کی طرف سے بینظیر سکیم میں رجسٹرڈ اھل خواتین کے بچوں کو تعلیمی وظیفہ مل رہا ہے۔ تاکہ یہ بچے تعلیمی وظیفہ حاصل کرکے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں. اکثر غریب والدین کے بچے تعلیمی اخراجات نا ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے، اس لیے اب اھل بچوں کو حکومت تعلیمی وظیفہ فراھم کر رہی ہے۔
یہ تعلیمی وظیفہ آپ اپنے بچوں کا بھی حاصل کرسکتی ہیں، اگر آپ بینظیر پروگرام سے پہلے ہی امداد 13500 روپے کی لے رہی ہیں۔ تو اپنے بچوں کا تعلیمی وظیفہ بھی ضرور لیں. تاھم اس کے لیے پہلے آپ کو اپنے بچوں کی رجسٹریشن بینظیر سنٹر میں کروانی ہوگی، تاکہ آپ کے بچوں کا تعلیمی وظیفہ لگ سکے۔ کلاس پرائمری مڈل اور ہائر سیکنڈری تک کے بچوں کو یہ وظیفہ ملے گا۔
بینظیر تعلیمی وظیف کو آن لائن چیک کرنے کا طریقہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے بچوں کا تعلیمی وظیفہ لگ رہا ہے، جتنا جلدی ہوسکے اپنے بچوں کا نام درج کروا لیں۔ یاد رکھیں اس کا اہلیت کا معیار یہ ہے بچے کی ماں بینظیر پروگرام میں اھل ہو، اور ساتھ ہی بچے کا نادرا ب فام لازمی بنا ہوا ہونا چاہیے. مزید رجسٹریشن کا مکمل طریقہ نیچے پوسٹ میں دستیاب ہے کس بچے کو کتنا وظیفہ ملے گا تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
تعلیمی وظائف میں رجسٹریشن کا طریقہ
بچوں کی رجسٹریشن کے لیے قریبی بینظیر سنٹر کا ویزٹ کریں اور اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے جائیں
دفتر میں موجود نمائندے کو بچے کا ب فام اور والد کا فون نمبر فراہم کریں
نمانئدہ بچے کا نام لکھ لینے کے بعد آپ کو انرولمنٹ سلپ فراھم کرے گا
یاد رکھیں یہ سلیپ آپ کو بچے کے اسکول سے پر کروانی ہے، جس میں بچے کی اسکول کی اور کلاس انچارج کی ڈیٹیل دی جاۓ گی
اب یہ سلپ پر ہونے کے بعد آپ کو دوبارہ واپس بینظیر آفس میں جمع کروانی ہوگی۔ مکمل تصدیق ہونے کے بعد بچے کا وظیفہ جاری کر دیا جاۓ گا۔
یہ آسان اور سادہ طریقہ ہے، اس پر عمل کرتے ہوۓ آپ اپنے بچوں کا اندراج تعلیمی وظیفہ میں کرسکتی ہیں۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ بینظیر کی ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں

بچوں کے پیسے آن لائن چیک کرنے کا طریقہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا تعلیمی وظیفہ آن لائن چیک کرنے کا آسان طریقہ آپ کو میں بتا رہا ہوں. آفیشل ویب پورٹل سے آپ یہ تعلیمی وظائف باآسانی چیک کرسکتے ہیں. میں آپ کو واضح طور پر بتاتا چلوں۔ اگر آپ کا خاندان پہلے سے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہے۔ تو 100% امکان ہے، کہ آپ کو بینظیر کفالت پروگرام سے تعلیمی وظیفہ ملے گا۔
بینظیر تعلیمی وظیفے کی رقم کتنی ملے گی؟
اندراج شدہ طلباء کو کلاس اور طالب علم کی جنس کے مطابق وظیفہ ملے گا۔ وظیفے کی رقم کی مکمل تفصیل ذیل میں موجود ہے
کلاس پرائمری میں لڑکے کو 1500 اور لڑکی کو 2000روپے ملے گے
کلاس سکینڈری میں لڑکے کو 2500 اور لڑکی کو 3000 ہزار روپے وظیفے کے ملے گے
ہائیر سکینڈری میں لڑکے کو 3500 اور لڑکی کو 4000 ہزار روپے ملے گے
طلباء کو فی سہ ماہی وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ لہذا، آج ہی فی سہ ماہی وظیفہ کے لیے اندراج کریں اور حکومت پاکستان سے مالی مدد حاصل کریں۔
See More: BISP PMT Score Re-Survey
نتیجہ
بی آئی ایس پی نے 2012 میں بینظیر تعلیمی وظیفہ پروگرام شروع کیا۔ شروع میں یہ پروگرام صرف کچھ اضلاع میں شروع کیا گیا تھا۔ تاہم حکومت پاکستان وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے سخت محنت کی۔ 2015 میں حکومت نے یہ پروگرام 32 اضلاع میں شروع کیا۔ یہ مہم جاری ہے، اور 2018 میں، اضلاع کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی۔ آخر کار 2020 میں حکومت نے سب سے پہلے 100 اضلاع میں وظیفہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اور چند ماہ کے بعد، یہ پروگرام پورے پاکستان میں شروع کر دیا گیا ہے، جو ایک کامیاب پروگرام ہے۔
1 thought on “بینظیر تعلیمی وظیفہ آن لائن چیک کرنے کا مکمل طریقہ”