احساس آغوش پروگرام آن لائن رجسٹریشن کا مکمل طریقہ

احساس آغوش پروگرام غریب حاملہ خواتین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس پروگرام میں صرف حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین شامل ہوسکتی ہیں. آپ کو اس اسکیم کی جانب سے ۔23000 روپے کی نقد مالی امداد فراہم کی جاۓ گی. تاکہ آپ اپنے کم عمر بچوں کی پرورش بہتر طریقے سے کر سکیں

مستحق خواتین جو دوران حمل اپنا چیک اپ اور دوائی وغیرہ نہیں خرید سکتی۔ ان کو 23000 ہزار روپے دیے جائیں گے، تاکہ یہ خواتین بہتر طریقے سے بچے کی پرورش کرسکیں. احساس آغوش پروگرام کی رجسٹریشن جاری ہے نیچے میں مکمل تفصیل سے آگاہ کروں گا۔ کہ آپ کس طرح سے اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں۔

احساس آغوش پروگرام

احساس آغوش پروگرام کی جانب سے مستحق خواتین کو یہ امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یاد رکھیں آپ کو بھی یہ 23000 روپے کی رقم ہر چیک اپ میں قسط کی صورت میں دی جاۓ گی. رجسٹریشن کے لیے قریبی ہیلتھ سینٹر ویزٹ کر لیں اور پروگرام میں اپنی شمولیت حاصل کریں۔

آغوش پروگرام رجسٹریشن کا طریقہ

رجسٹریشن کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ ڈلیڈی ہیلتھ وزیٹر کو دیں

ای ایم آر ایپ میں اپنا نام، شوہر کا نام، اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کروائیں

دوران رجسٹریشن اپنا موبائل فون نمبر درج کروائیں تاکہ تصدیقی میسج وصول ہو

بلکل آسان اور سادہ طریقہ ہے رجسٹریشن کا بس تھوڑی سمجھ انے کی دیر ہے۔ پھر تو آپ خود جا کر اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہو


تئیس ہزار تقسیم کی مکمل تفصیلات کیا ہیں؟

احساس آغوش پروگرام کی جانب سے 23000 ہزار کی یہ رقم آپ کو مختلف مہینوں میں فراھم کی جاۓ گی۔ یاد رکھیں ایسا بلکل نہیں ہوگا کہ رجسٹریشن کے بعد آپ کو 23000 ہزار مل جائیں گے۔ ہر ماہ کے چیک اپ کے ساتھ ساتھ یہ پیسے ملے گے تفصیل نیچے موجود ہے

پہلا اندراج کے وقت حملہ خاتون کو 2000 ملے گےحمل کے 4 چیک اپ کے دوران 6000 (ہر بار 1500 روپے ملے گے)

حمل کے 4 چیک اپ کے دوران 6000 (ہر بار 1500 روپے ملے گے)

سرکاری ہیلتھ یونٹ میں بچے کی پیدائش پر 4000 روپے ماں کو ملے گے

دو سال سے کم عمر کے بچوں کے چیک اپ اور امیونائزیشن پر 6000 (ہر بار 2000 روپے)

بچے کا نام نادرا میں رجسٹر کرواتے ہوئے اور نادرا سے بچے کا ب فارم حاصل کرتے وقت 5000 ملے گے

بغیر کسی کٹوتی کے ہیلتھ سینٹر یو بی ایل اومنی،ایچ بی ایل یا کسی قریبی کیش سنٹر اور ایجنٹ کے ذریعے ادائیگی حاصل کریں۔ کسی بھی گائیڈ اور شکایات کی صورت میں 1221 پر رابطہ کریں

See More: 8171 چیک کریں cnic آن لائن


نتیجہ

احساس آغوش پروگرام کی رجسٹریشن جاری ہے آج ہی حاملہ خواتین، اپنی رجسٹریشن قریبی سرکاری ہیلتھ سینٹر سے کروا لیں۔ اور اپنی ضرورت کے مطابق ہر چیک اپ میں امداد حاصل کریں۔ اور اپنے بچوں کی پرورش بہتر طریقے سے کریں۔ حکومت یہ امداد دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی دے رہی ہے اگر آپ کے بچے 3 سال سے چھوٹے ہیں تو ان ماؤں کو بھی یہ امداد ضرور ملے گی.

1 thought on “احساس آغوش پروگرام آن لائن رجسٹریشن کا مکمل طریقہ”

Leave a Comment

WhatsApp Follow Us